گلبرگہ:جناب ساجد علی رنجولوی صدر حیدرآباد رکرناٹک سوشیل جاگرتی فورم گلبرگہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ ’’ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ٭ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا‘‘قومی ترانہ لکھنے والے شاعر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پربتاریخ 9نومبربروز پیر بوقت 11.30 بجے دن ’’یوم اردو ‘‘ تقریب التمش گیسٹ ہاؤز نزد جبار فنکشن ہال ،کے سی ٹی کالج ،رنگ روڈ گلبرگہ میں منعقد کی جارہی ہے۔تقریب کی سرپرستی ڈاکٹر وحید انجم فرمائیں گے ۔ تقریب سے گلبرگہ کے مشہور و معروف صحافی،ادبائو شعراء مخاطب کریںگے ساجد علی رنجولوی نے تمام اردو تعلیمی اداروںکے سربراہان سے خصوصی طورپر اپنے اداروں میں یوم اردوتقریب منانے اور نئی نسل کو اردو سے واقف کروانے کی اپیل کی ہے۔انھوںنے محبان اردو ،اردو دوست احباب سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔
کریم نگر میں دھان خریدی مراکز کا افتتاح
کریم نگر۔ضلع ایڈیشنل کلکٹر کریمنگر کے زیر قیادت دھان خریدی مراکز کی کارکردگی کے متعلقہ امور پر ضلع عہدیدران کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ ضلع میں جملہ 346 دھان خریدی مراکز میں 272 مراکز کا افتتاح کیا۔ جن میں آئی کے پی کے زیر قیادت 60 پی اے سی ایس 228 کے 175 ڈی سی ایم ایس کے 50 مراکز میں 30 مارکٹنگ کے 8 مراکز میں 7 مراکز شامل ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مراکز خریدی میں الکٹرانک ترازو کا استعمال کرنے ٹرپلین کو دستیاب رکھنے کسانوں کو کسی طرح دشواری نہ ہو اسکے لئے سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ بقیہ مراکز کو بھی جلد از جلد آغاز کیلئے اقدامات کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ضلع سیول سپلائی عہدیدار , ڈی سی او ودیگر نے شرکت کی۔