گلبرگہ میں کانگریس کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

   

گتہ دار سنتوش کے خودکشی معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات اور سابق وزیر ایشورپا کی گرفتاری کا مطالبہ

گلبرگہ ۔ صدر ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہمسٹر جگ دیو گتہ دار اور ممتاز کانگریسی قائد مسٹر لعل احمد بمبئی سیٹھ کے صحافتی بیان کے بموجب 17اپریل کو 10.30بجے دن ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ کے قائدین و ارکان کے علاوہ موجودہ و سابق کارپوریٹرس ، ضلع و تعلقہ و ضلعپنچایت کے کانگریسی ارکان ، کانگریس کی مختلف ریاستی و ضلعی کمیٹیوں کے ارکان و عہدہ داران پر مشتمل ایک احتجاجی مظاہرہ بمقام مجسمہ بابا صاحب امبیڈکر ، جگت سرکل گلبرگہ پر منعقد کیا گیا ۔ کانگریسی قائیدین کا کہنا تھا کہ حال ہی میں کرناٹک کے سنتوش پاٹلگتہ دار نے جو خود کشی کی ہے ،اس گتہ دار نے اپنی خود کشی سے پہلے جاری کئیگئیاپنے خود کشی کے واٹس اپ پیام میںکرناٹک کے سابق وزیر ایشور اپا پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ایک گتہ کے ضمن میں ان سے 40فی صد کمیشن طلب کیا تھا ۔ اسی لئے وہ اس مطالبہ سے مایوس ہوکر خود کشی کر رہا ہے۔ اس الزام کے پیش نظر ضلع کانگریسکمیٹی کے احتجاج میں شامل عہدہ داران و ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیر ایشور اپاکا صرف اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینا کافی نہیں ہے بلکہ ان کو گرفتار کرکے حکومت اس معاملہ کی سی بی آئی اور عدالت کے ذریعہ تحقیقات کروائے۔ اس احتجاج میں صدر ضلع کانگریس ، گلبرگہ انجنئیر جگ دیو گتہ دار، سابق وزیر کرناٹک ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ، سابق رکن قانون ساز کونسل مسٹر الم پربھو پاٹل کے علاوہ کئی ایک کانگریسی عہدہ داران و ارکان شریک تھے اور اسی طرح مہیلا کانگریس کمیٹی کی عہدہ داران و ارکان بھی احتجاج میں شامل تھیں ۔ کانگریسی کارکنان کے ہاتھوں میں جو تصویریں تھیں ان میں سابق وزیر کرناٹک ایشور اپا کو جیل میں محروس کرنے کے لئے انھیں سلاخوں کے پیچھے دکھایا گیا تھا اور اسی طرح گتہ دار سنتوش کی خود کشی کے واقعہ کے لئے انھیںذمہ دار ٹہراتے ہوئے ان کے گلے میں پھانسی کے پھندے والی فرضی تصویر بھی احتجاجیوں کے ہاتھوںمیں تھی۔ واضح رہے کہ سیول گتہ دار سنتوش پاٹلکی لاش کرناٹک کے شہر اڑپی کی ایک لاج میں پائی گئی ۔ سنتوش پاٹل کے بھائی پرشانت پاٹل نے سابق وزیر ایشور اپا اور ان کے ارکان اسٹاف رمیش و بسواراج کے خلاف رشوت خوری کا الزام عائد کیا ہے اور انھیں سنتوش پاٹل کی موت کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔سنتوش پاٹل کی موت کے بعد ایشور اپا نے اپنے وزارتی عہدہ سے استعفیٰ تو دے دیا ہے لیکن متوفی گتہ دار کے بھائی کا کہنا ہے کہ ایشور اپا کی گرفتاری تک وہ اپنے بھائی کی آخری رسومات انجام نہیں دیں گے ۔