میلبورن۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولراورموجودہ سسیکس ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کو دو ونڈے کپ اور شیفیلڈ شیلڈ ملکی ٹورنمنٹ کے لئے جنوبی آسٹریلیاکا ہیڈکوچ نامزدکر دیا گیا ہے۔ جیسن گلیسپی جنوبی آسٹریلیا میں جیمی سائڈونز کی جگہ ہیڈکوچ کی زمہ داریاں بنھائیں گے۔ جیمی سائڈونز2019-20 کے سیزن کے اختتام پر جنوبی آسٹریلیا سے علیحدگی اختیارکرلیں گے ۔ جیمی سایڈونزکی موجودگی میں جنوبی آسٹریلیا کو سیزن 2015-16 اور 2016-17 میں وکٹوریہ سے شیفیلڈ شیلڈ کے دو فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سسیکس نے نومبر 2017 میں جیسن گلیسپی کے معاہدے میں تین سالہ توسیع کی تھی۔ سسیکس میں شامل ہونے سے قبل گلیسپی یارکشائر کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔جیسن گلیسپی نے اپنے تقرر کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے جنوبی آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے پر بہت خوشی ہوئی ہے ۔