گل25 ویں سالگرہ کے دن ناکام

   

بنگلور ۔ ہندوستانی نوجوان اوپنر شبھمن گل8 ستمبرکو 25 سال کے ہو گئے۔ گل اپنی سالگرہ کے موقع پر دلیپ ٹرافی میں بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ناکام رہے۔ انڈیا اے کی کپتانی کر رہے گل صرف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی بوچھاڑ ہوگئی اور ان کی ٹیم مشکل میں ہے۔ انڈیا بی نے میچ کی تیسری اننگز میں رشبھ پنت کی شاندار نصف کی بنیاد پر 184 رنز بنائے۔ انہیں پہلے ہی90 رنز کی برتری حاصل تھی۔ اس طرح اس نے انڈیا اے کو مجموعی طور پر 275 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں انڈیا اے نے99 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ انڈیا اے اور انڈیا بی کے درمیان میچ بنگلورو میں جاری ہے۔ اس میچ کے چوتھے اور آخری دن انڈیا بی نے گل کی ٹیم کو 275 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر کپتان گل میانک اگروال کے ساتھ اوپننگ کرنے آئے۔ میانک اننگزکے دوسرے اوور میں آؤٹ ہو ئے۔ اس کے بعد انہوں نے اننگز کو سنبھالا اور اسکورکو 50 سے آگے لے گئے۔ 51 رنز کے اسکور پر ریان پراگ 18گیندوں پر31 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پیراگ کے آؤٹ ہونے کے بعد کے ایل راہول کریز پر آئے۔ ایک بار پھر چھوٹی سی شراکت ہوئی لیکن اس بار شبمن گل خود75 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو ئے۔ اس اننگز میں انہوں نے 21 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں بھی وہ کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو ئے۔ دلیپ ٹرافی کے اس میچ میں گل صرف 46 رنز بنا سکے جبکہ پراگ اس میچ میں جملہ61 رنز بنا سکے۔