گمشدہ پاسپورٹ کی 10 دن میں اجرائی

   

عوام درمیانی افراد کے چنگل میں نہ پھنسیں۔ پاسپورٹ آفیسر
حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) اگر کسی کا پاسپورٹ کھو گیا تو انہیں گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ ایسے افراد کو 10 دن میں نیا پاسپورٹ جاری کردیا جائیگا ۔ پاسپورٹ کھوجانے یا گم ہونے پر زیادہ تر لوگ تشویش میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست کس طرح دی جائے ۔ اس کا علم نہ ہونے اور بیرونی ممالک کو جلد روانگی کی کوشش میں درمیانی افراد سے رجوع ہوکر ہزاروں روپئے کا نقصان کرلیتے ہیں۔ اس پس منظر میں حیدرآباد کی ریجنل پاسپورٹ آفیسر جو نلاگڈا اسنیہاجا نے ایسے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ نیا پاسپورٹ کس طرح حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کے پاسپورٹ کھو گئے ہیں انہیں پہلے می سیوا مراکز میں درخواست دینا ہوگا ۔ گمشدہ پاسپورٹ کی تفصیلات پیش کرنی ہوگی ۔ جس کے بعد می سیوا مرکز سے تفصیلات مقامی پولیس اسٹیشن کو پہونچے گی ۔ پولیس جانچ کے بعد منظوری دیگی ۔ پھر می سیوا مرکز سے پاسپورٹ گمشدگی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا ۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سلاٹ بک کرنا ہوگا ۔ دوبارہ نئے پاسپورٹ کی اجرائی کیلئے درخواست دینا ہوگا ۔ سلاٹ بکنگ والے دن منتخب PSK مرکز سے رجوع ہوں ۔ متعلقہ اصل سرٹیفکیٹس کے علاوہ می سیوا سنٹر سے جاری سرٹیفکیٹ دکھائیں ۔ یہ عمل مکمل ہونے پر اندرون ہفتہ 10 دن نیا پاسپورٹ جاری کردیا جائیگا ۔ چند ایسے لوگ ہیں جن کے پاسپورٹ کھو گئے ہیں تاہم ان کا کہنا کہ ان کے پاس کوئی تفصیلات نہیں ہیں ۔ کم از کم ان کے پاسپورٹ نمبر اور اس کے نقولات بھی نہیںہیںانہیںنیا پاسپورٹ حاصل کرنے براہ راست RPO آفس میں حاضر ہونا ہوگا ۔شناختی کارڈ و دیگر ڈیٹا کو چیک کیا جائیگا اور پرانے پاسپورٹ کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی ۔ اس بنیاد پر می سیوا مرکز میں درخواست داخل کریں۔ اس کے بعد می سیوا مرکز سے کمشدگی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا ۔ اس کی بنیاد پر نئے پاسپورٹ کی دوبارہ اجرائی کیلئے درخواست داخل کی جاسکتی ہے ۔ یا پھر [email protected] کو میل روانہ کرکے مزید وضاحت طلب کی جاسکتی ہے ۔ 2