نئی دہلی ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عبوری بجٹ سے نو روز قبل وزیر ریلوے پیوش گوئل کو ارون جیٹلی کی علالت کے تناظر میں فینانس اور کارپوریٹ امور کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ راشٹرپتی بھون کے آج جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ صدرجمہوریہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے مشورہ پر گوئل کو اضافی ذمہ داری عارضی طور پر سونپی ہیں۔ وہ امکان ہیکہ یکم فبروری کو بجٹ پیش کرینگے۔ جیٹلی کی نیویارک کے ہاسپٹل میں سرجری ہوئی اور ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔