گوئٹے مالا میں طوفانی بارش سے تباہی ، 6شہری ہلاک

   

گوئٹے مالا سٹی: گوئٹے مالا کے دارالحکومت میں بارش نے تباہی مچا دی جس کے باعث دریا بپھرنے سے 6شہری ہلاک ہوگئے۔سیلابی صورتحال میں 13افراد لا پتہ ہو گئے ہیں، گوئٹے مالا کے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں ہونے والی موسلا دار بارش نے تباہی مچا دی ہے،بارش کا پانی دریا میں داخل ہونے سے دریا بپھر گیا جس سے کئی دیہات زیر آب آگئے، مختلف حادثات میں 6افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 13شہری تاحال لاپتہ ہیں۔