کابل :افغان طالبان نے ملا عبدالقیوم ذاکر کو افغانستان کا عبوری وزیر دفاع مقررکردیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر دفاع عبدالقیوم ذاکر گوانتا نامو جیل میں قید رہے ہیں۔طالبان کی جانب سے فی الحال اس تقرری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ آج افغان میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نیگل آغاکو افغانستان کا وزیرخزانہ، صدر ابراہیم کو قائم مقام وزیرداخلہ اورنجیب اللہ کوانٹیلی جنس چیف مقرر کیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے ملاشیریں کوکابل کاگورنر اورحمداللہ نعمانی کو دارالحکومت کا میئرلگایا گیا ہے۔افغان میڈیا کا بتانا ہیکہ طالبان کی جانب سے حاجی محمد ادریس کے نام سے مشہور ملا عبدالقہار کو مرکزی بینک کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا ہے جب کہ ہیمت اخوندزادہ قائم مقام وزیر تعلیم مقرر کیے گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ملا عبدالقہار نے اپنی تقرری کے بعد افغان سینٹرل بینک کے اسٹاف سے تعارفی میٹنگ کی جس میں انہوں نے عملے کو بتدریج کام پر واپس لوٹنے کی ہدایت کی۔ان تمام تقرریوں کی طالبان نے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔