گوا۔دہلی راجدھانی ایکسپریس کوحادثہ، انجن پٹری سے اترگیا،کوئی مسافر زخمی نہیں

   

ممبئی۔ نظام الدین۔مڈگاوں راجدھانی سپرفاسٹ اسپیشل ٹرین کو آج صبح سویرے کوکن ریلوے پر رتناگیری کے قریب ایک سرنگ میں حادثہ پیش آیا،جب اس کا انجن پٹری سے اترگیا،اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہؤا ہے ۔ کوکن ریلوے کے مطابق صبح سواچاربجے یہ حادثہ اکشی اور بھوکے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جب مسافر سورہے تھے ،دراصل ایک چٹان پٹری پر گرنے سے تیز رفتا ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔حکام کے مطابق راحتی ٹرین جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے ۔تاکہ بلاک روٹ کوصاف کیاجاسکے ۔