نئی دہلی: تمل ناڈو کے گورنر آر این روی اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے منگل کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر نے دی ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ لیڈروں کی ملاقات کی تصاویر بھی الگ الگ پوسٹس میں جاری کی ہیں۔