گورنر سوندر راجن آر ٹی سی کے اثاثہ جات اکٹھا کررہی ہیں آر ٹی سی یونین کے قائد اشوتھاما ریڈی کا بیان

   

حیدرآباد۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) آل انڈیا روڈ ٹرانسپورٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کے کنوینر کے کے دیاکرن اور دوسروں نے آر ٹی سی جے اے سی کے کنوینر اشوتھاما ریڈی سے ملاقات کی اور اپنے فیصلے سے واقف کرایا۔ آر ٹی سی جے اے سی کنوینر نے ٹرانسپورٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سے اظہار تشکر کیا۔ اشوتھاما ریڈی نے کہا کہ حکومت آر ٹی سی ملازمین میں پھوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ لہٰذا ورکرس کو چوکس رہنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر ٹی سوندر راجن آر ٹی سی کے اثاثہ جات کے بارے میں تفصیلات اکٹھا کررہی ہیں۔ کے کے دیاکرن نے کہا کہ جمہوریت میں ملازمین کو ہڑتال کا حق حاصل ہے اور آر ٹی سی ملازمین کو عوامی تائید حاصل کررہی ہے۔ ٹرانسپورٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے 19 اکٹوبر کے تلنگانہ بند کی تائید کا اعلان کیا۔