ایوان میں 101 ارکان نے رکنیت کا حلف لیا، بی جے پی ارکان اسمبلی نے بائیکاٹ کیا‘ دیگر 10 ارکان بھی حلف نہ لے سکے
حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج راج بھون میں مجلسی رکن اسمبلی اکبر اویسی کو عبوری اسپیکر کے عہدہ کا حلف دلایا۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی، سابق اسپیکر پی سرینواس ریڈی و وزراء، سابق وزراء ‘ ارکان اسمبلی موجود تھے۔ چیف منسٹر نے عبوری اسپیکر اکبر اویسی کو گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی۔ 11 بجے دن اسمبلی اجلاس عبوری اسپیکر کی صدارت میں آغاز ہوا۔ بحیثیت چیف منسٹر ریونت ریڈی اسمبلی پہنچے۔ عبوری اسپیکر نے پہلے ریونت ریڈی کو حلف دلایا۔ پھر ڈپٹی چیف منسٹر ملوبٹی وکرامارک و وزراء نے حلف لیا ہے۔ کانگریس کے 61، بی آر ایس کے 32، مجلس کے 6 اور سی پی آئی کے ایک جملہ 101 ارکان اسمبلی نے حلف لیا۔ بی جے پی ارکان اسمبلی نے عبوری اسپیکر اکبر اویسی سے حلف لینے سے انکار کرکے آج کی حلف برادری کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا، جن میں 18 ارکان اسمبلی نے حلف نہیں لیا۔ ان میں بی جے پی کے 8 ارکان کے علاوہ وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، اتم کمار ریڈی، سابق چیف منسٹر کے سی آر، سابق وزیر کے ٹی آر، کڈیم سری ہری، پی کوشک ریڈی و دیگر شامل ہیں۔ عبوری اسپیکر اکبر اویسی نے 119 کے منجملہ 101 ارکان اسمبلی کو حلف دلانے کے بعد ایوان اسمبلی میں دو اہم اعلانات خواتین کو آر ٹی سی بس مفت سفر اور راجیو آروگیہ شری اسکیم اخراجات کو 10 لاکھ روپئے کرنے کے فیصلے سے ارکان کو واقف کرایا اور تقریب میں شرکت کی تمام ارکان سے اپیل کرکے ایوان کی کارروائی 14 ڈسمبر تک ملتوی کردی۔ تقریب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر ملوبٹی وکرامارک، وزراء و اکبرالدین اویسی نے حصہ لیا۔ راجیو آروگیہ شری اسکیم اور خواتین کو بسوں میں مفت سفر کے لوگو کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔ بعدازاں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے خواتین کو مبارکباد دی اور غریب عوام کی مفت طبی امداد کو 10 لاکھ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تشکیل حکومت کے صرف 2 دن میں 2 ضمانتوں پر عمل کردیا گیا وہ اور وزرا ریاست میں عوامی حکمرانی پیش کریں گے ۔ ن