گورنر ٹی سوندرا راجن کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

   

نئی دہلی 15 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹیسوندرا راجن نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے گورنر کی وزیر اعظم سے ملاقات کی ایک تصویر ٹوئیٹ کی ہے ۔ سوندرا راجن ماہ ستمبر میں تلنگانہ کی گورنر بنائے جانے سے قبل ٹاملناڈو میں بی جے پی سے وابستہ تھیں اور ریاستی صدر تھیں۔