گورنمنٹ اردو اسکولوں کے طلبہ میں کتابوں کی مفت تقسیم

   

Ferty9 Clinic

بیدر۔ ممتاز سماجی کارکن اور محبِ اردو جناب خواجہ فریدالدین انعامدار وظیفہ یاب محکمہ پولیس نے یومِ اقلیتی حقوق (18؍ڈسمبر) پر سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول ائیر واڑی ، گلبرگہ (شمال) پہنچ کر نورالنساء بیگم میرمعلمہ، مہمان خصوصی شیوشرنپا صدر مدرس سرکاری ہائیرپرائمری کنڑااسکول ، ائیر واڑی ، گلبرگہ عذراسلطانہ ، مددگار معلم اور سروجا ۔یس ۔ گونی معاون کنٹر اٹیچر ، کی موجودگی میں خواجہ فریدالدین سماجی جہدکار نے طلبہ وطالبات میں کتابیں مفت تقسیم کیں۔ سعدیہ جماعت ہفتم، ریحان پاشاہ ہفتم،سہیل جماعت ہفتم، ثمرین جماعت چہارم، عائشہ جماعت دوم، خدیجہ جماعت ہفتم ان تمام طلبہ میں انگریزی گرامر ، اردو سے کنڑا سیکھنے کی کتابیں اور آؤ اردوکیسے سیکھیں نامی کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔ خواجہ فریدالدین انعامدار نے میرمعلمہ اور اساتذہ سے گذارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لڑکے اور لڑکیوں کااس اسکول میں داخلہ کرایاجائے۔ میرمعلمہ اور اساتذہ نے وعدہ کیاکہ زیادہ سے زیادہ گشت اورمیٹنگ کرکے داخلے کرائے جائیں گے۔ شیوشرنپا صدر مدرس کنڑا اسکول نے بھی کہاکہ اب کی بارزیادہ داخلہ کرائیں گے۔ میرمعلمہ نے خواجہ فریدالدین انعامدار سے اظہار تشکرکیا۔