محبوب نگر ۔ مرکزہائے اقلیتی تعلیمی ترقی CEDM نظام کالج کی جانب سے محبوب نگر میں اقلیتی طلباء کیلئے نیٹ اور ایمسیٹ مسابقتی امتحانات کیلئے گورنمنٹ گرلز جونئیر کالج محبوب نگر میں مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار و کوثر جہاں پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج محبوب نگر نے ایک صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کوچنگ میں رجسٹریشن کیلئے طالبات اور اولیائے طلباء 7 جون تک کالج پہونچ کر داخلہ لیں اور کلاسیس کا آغاز 8 جون سے ہوگا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کوچنگ ماہر اساتذہ کی نگرانی میں چلایا جارہا ہے اور طلباء کو اسٹیڈی میٹریل اور دیگر تعلیمی مواد بھی مفت فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخلہ لے کر اس نادر موقع سے استفادہ کریں ۔