اروناچل پردیش۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش میں ایک مقامی گوشت فروخت کرنے والے کے اپنے گاہکوں کو گوشت کو پتوں سے لپیٹ کر دینے اور پلاسٹک کی تھیلیوں سے گریز کرنے کے واقعہ کی میڈیا میں عام ہوجانے کے بعد کھیل کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی اپنے ٹوئیٹر پر اس ویڈیو کی ستائش کی اور ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک استعمال کنندہ نے لکھا کہ ’’بہت پہلے ہی ایسا کیا جانا چاہئے تھا ‘‘۔