حیدرآباد ۔ 10۔ جون : ( راست ) : نیشنل مرکزی جمعیت القریش کا ایک اجلاس ہیڈ آفس تاڑبن میں منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت صدر جناب شیخ فیروز قریشی نے کی ۔ اس موقع پر انہوں نے بعض دکانداروں کی جانب سے گوشت کی زائد قیمت وصول کیے جانے کی اطلاع کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام تاجر حکومت کی مقرر کردہ قیمت 700 روپئے فی کیلو پر گوشت فروخت کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں دکانات میں سماجی فاصلہ کو بھی برقرار رکھا جارہا ہے ۔ ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جمعیت القریش کی جانب سے تنظیم کو مستحکم بنانے بلدی وارڈ کی سطح پر عنقریب کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ جن تاجروں کو مسائل درپیش ہوں وہ ان کمیٹیوں سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔