حیدرآباد /22 نومبر ( راست ) کانگریس پارٹی جوکہ ایک مکمل سیکولر پارٹی ہے اور اس کے صدر جناب ریونت ریڈی ایک سیکولر نظریات کے حامی قائد ہیں ۔ جبکہ آر ایس ایس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جنہوں نے مسرز سنیتا راؤ ایڈوکیٹ کو حلقے گوشہ محل سے کانگریس پارٹی میں ایک نیا جوش پیدا کردیا ۔ جناب محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری ، جناب ایس کے افضل الدین ، کانگریس آئی قائد ، محمد مسعود علی صدر ہیومن رائٹس ، ساجد بن عبدالعزیز کے علاوہ اقلیتوں کا ایک اہم اجلاس جس میں کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے اور ہمدردان ملت اور محبان کانگریس شرکت کریں گے ۔ بروز جمعرات 23 نومبر کو یہ اجلاس 4 بجے دن جناب محمد اسمعیل الرب انصاری کی رہائش گاہ پر ہاوزنگ بورڈ کالونی نامپلی منعقد کی جارہی ہے ۔