گونڈ قبیلہ کا 10 روزہ ناگوبا فیسٹیول کا آغاز

   

اندرویلی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پیرے گونڈ قبیلہ کی کسرام برادری کا ناگوبا فیسٹیول کا کیسلا پور میں 10 روز کیلئے آغاز ہوا۔ سرام برادری کے افراد نے 70 کیلومیٹر دور جنارام کے دریائے گوداوری سے مقدس پانی کو لایا اور اس پانی کو ایک مقام جس کا نام ہتنا مادوگو ہے، میں واقع ایک دیہات میں برگو کے پیڑ کے نیچے اس پانی کو جمع کیا۔ اس 10 روزہ طویل جمبوری میں مہاراشٹرا، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور دوسرے مقامات کے گونڈ قبائیلیوں نے شرکت کی۔ اتوار کو قبیلہ کے افراد نے ایک خصوصی پوجا کے ذریعہ سہرام قبیلہ کے گذر جانے والے 91 افراد کی ارواح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پیر کو وہ ناگوبا مندر پہنچ کر مخصوص پوجا کی۔ اس کے بعد روایاتی بھئینگ رسم کا آغاز پیر اور منگل کی درمیانی شب میں ہوا اور وہ منگل کی صبح تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کا مقصد نئی بہوؤں کو برادری میں ضم کرنا ہے۔