سپریم کورٹ نے انتخابات کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ریاستی الیکشن کمشنرز آزاد افراد ہوں۔ ریاستی حکومت سے وابستہ کسی بھی شخص کو الیکشن کمشنر مقرر نہیں کیا جاسکتا۔ گووا حکومت کے سکریٹری کو ریاستی الیکشن کمشنر کا اضافی چارج دینے سے متعلق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جو شخص حکومت میں ایک عہدہ سنبھال رہا ہے اسے ریاستی الیکشن کمشنر کے عہدے پر مقرر نہیں کیا جاسکتا۔
