گوٹ نے 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا

   

چنئی ۔ جہاں ساؤتھ سوپر اسٹار تھلاپتی وجے کی سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی فلم دی گریٹسٹ آف آل ٹائم (گوٹ) کیلئے ہندوستان میں زیادہ جوش و خروش ہے، وہیں کئی بیرونی ممالک میں اسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ یہ فلم 5 ستمبرکو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، لیکن ریلیز سے پہلے ہی یہ فلم کافی خبروں میں رہی۔ ساؤتھ سوپر اسٹار کی فلم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو گوٹ سے بہت امیدیں تھی۔ کمائی کی بات کریں تو فلم نے بہت اچھا آغاز کیا تھا لیکن دوسرے دن کی کمائی میں کمی آئی اس کے بعد تیسرے اور چوتھے دن فلم کی کمائی نے باکس آفس کو نوٹوں سے بھر دیا ہے۔ فلم کی عالمی آمدنی کی بات کریں تو فلم نے صرف تین دنوں میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبورکرلیا ہے، فلم نے تین دنوں میں221 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اگر اس بڑھتی کمائی پر نظر ڈالیں تو یہ فلم جلد ہی250 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی۔ دریں اثناء گوٹ نے پری بکنگ کے دوران بھی تامل انڈسٹری میں سب سے زیادہ کلیکشن کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس فلم نے پری بکنگ میں 50کروڑ روپے کمائے ہیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو یہ فلم 400 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔ وینکٹ پربھوکی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر میں میناکشی چودھری، مالویکا شرما، پرشانت اور پربھودیوا جیسے اداکار بھی شامل ہیں اور اس میں تھلاپاتھی نے دوہرا کردار ادا کیا ہے۔