ممبئی ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امیتابھ بچن ہندوستان میں مشہور ترین ایکٹرس میں سے ہے ۔ اگر ان سے سفر کے دوران رہنمایانہ ہدایات حاصل ہوتو کیسا لگے گا ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 77 سالہ میگا اسٹار کو گوگل کمپنی نے گوگل میاپس کیلئے ان کی آواز استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہیں بڑی پیشکش کی ہے ۔ امیتابھ نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی فلموں اور اشتہارات میں اپنی آواز بھی دی ہے ۔ گوگل میاپس مسافرین کیلئے رہنمائی کا بڑا ذریعہ ہے ۔ اس کیلئے موجودہ طور پر نسوانی آواز آتی ہے ۔ گوگل شائد انڈیا کیلئے امیتابھ بچن کی آواز کو استعمال کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مقبول اسٹار ہیں ۔