گوہاٹی دھماکہ: گرینیڈ حملے میں 6 زخمی، 3 زیرحراست

گوہاٹی دھماکہ: گرینیڈ حملے میں 6 زخمی، 3 زیرحراست
زور روڈ پر واقع شاپنگ مال کے باہرنامعلوم افراد کا بم حملہ
گوہاٹی۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گوہاٹی کے زو روڈ علاقے میں ایک شاپنگ مال کے باہر گرینیڈ سے حملے کی خبرہے۔ اس حملے میں 6 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کی اطلاع پاکر موقع پر پولیس اور سکیورٹی فورسیس پہنچ گئیں اور جانچ کی جارہی ہے۔ وزیر اعلی سروانند سونووال نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسیس کی پٹرولنگ ٹیم کو نشانہ بنایا تھا۔ اب تک پولیس نے 3 افراد کو اس معاملے میں حراست ،لے لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے اہک پولیس افسر بھاسکر کلیتا کے قتل میں شامل تھا۔ آسام کے ڈی جی پی کلدھر سیکیا نے بتایا کہ حملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ اب تک ملی معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسیس کو نشانہ بنایا تھا۔گوہاٹی کے زور روڑکے ایک شاپنگ مال میں جب لوگ گھوم رہے تھے اسی دوران وہاں کچھ لوگ پہنچے اور انہوں نے شاپنگ مال کے باہر گرینیڈ سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں 6 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT