گڈی ملکا پور میں فرنیچر گودام میں آتشزدگی

   

حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ کے علاقہ گڈی ملکا پور میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں فرنیچر کا ایک گودام جلکر خاکستر ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی شام ساڑھے چار بجے فرنیچر کا گودام جو گولڈن پیالیس فنکشن ہال کے قریب واقع ہے میں اچانک آگ لگ گئی چونکہ گودام رہائشی علاقہ میں ہونے کے سبب عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر فائر انجن کو طلب کرلیا اور تقریباً دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ موسم گرما کی شدت اور لکڑی کا گودام ہونے کے نتیجہ میں آگ نے فرنیچر کے گودام کو کچھ ہی دیر میں اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔ ب