گڑچرولی میں 7نکسلائٹس کی خودسپردگی

   

ناگپور10اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹرا میں ناگپور کے چٹ گاؤں ڈالم کے ایک نکسلی کمانڈر اور تین خواتین سمیت سات خطرناک نکسلیوں نے گڑچرولی میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ہے ۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی شام کو ناگپور کے چٹ گاؤں ڈالم کے ایک نکسلی کمانڈر اور تین خواتین سمیت سات نکسلیوں نے گڑچرولی پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ہے ۔حکومت کی جانب سے چلائی گئی بازآبادکاری مہم کی وجہ سے کئی نکسلی گزشتہ کچھ برسوں سے خودسپردگی کررہے ہیں۔کئی نکسلی حالیہ نکسلی زندگی سے پریشان ہوکر زندگی کے مرکزی دھارے میں واپس آنا چاہتے ہیں۔خودسپردگی کرنے والے سبھی نکسلی گڑچرولی کے ہیں۔