گھانا کی پارلیمان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ہاتھا پائی

   

اکرا : افریقی ملک گھانا کی پارلیمان میں موبائل ٹیکس سے متعلق مجوزہ قانون پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی۔خبررساں اداروں کے مطابق موبائل ٹیکس سے متعلق قانون پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین گزشتہ کئی ہفتوں سے گرما گرمی جاری تھی۔ ووٹنگ کی تجویز پر کئی اراکان نعرے بازی کرتے ہوئے چیمبر کے سامنے جمع ہوگئے۔ اس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے مابین تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ مجوزہ قانون پرووٹنگ سے متعلق فیصلہ 18 جنوری تک ملتوی کردیا گیاہے۔