گھانا کے فٹبالر ترکیہ زلزلے کے بعدملبے تلے مردہ پائے گئے!

   

انقرہ: گھانا کے فٹ بالر کرسچن اتسو اُس عمارت کے نیچے مردہ پائے گئے جہاں وہ گزشتہ ہفتے زلزلے کے بعد جنوبی ترکی میں قیام پذیر تھے۔ اتسو کی لاش ملبے کے نیچے سے ملنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ کرسچن کے ایجنٹ مرات محمد نے ہاتائے میں صحافیوں کو بتایا کہ مہلوک کھلاڑی کا فون بھی مل گیا ہے۔