حیدرآباد۔/4 نومبر، ( سیاست نیوز) گھریلو اخراجات اور لڑکیوں کی پرورش میں مالی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ شاد نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ روی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ روی فاروق نگر منڈل علاقہ کا ساکن تھا جو گرام پنچایت میں ٹرالی چلاتا تھا۔ کم آمدنی سے روی پریشان تھا جس نے مادھوی سے شادی کی تھی اور اس کی دو لڑکیاں ہیں ۔ گھریلو اخراجات اور لڑکیوں کی پرورش سے پریشان تھا اور شراب نوشی شروع کردی تھی۔ مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع