نئی دہلی: تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’اوپیک‘ کی جانب سے پیداوار میں اضافہ کو ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد بین الاقوامی بازار میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں تیزی رہی لیکن گھریلو سطح پر آج مسلسل 26ویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔ گھریلو بازار میں پٹرول اور تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں۔