گھریلو جھگڑوں پر کارپنٹر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/12 جون، ( سیاست نیوز) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ایک کارپنٹر نے خودکشی کرلیا۔ یہ واقعہ مائیلار دیو پلی علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ جی نرسنگ ساکن پدما شالی پورم اپنی بیوی شیوا لکشمی سے گھریلو مسائل پر جھگڑا کرتا تھا اور ہفتہ کی شب اس نے بیوی کو جھگڑے کے بعد رشتہ داروں کے مکان بھیج دیا اور اس نے اپنے مکان میں چھت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ پولیس مائیلار دیو پلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ب