گھریلو قرنطینہ مریضوں کو حکومت کی جانب سے کٹس کی فراہمی

   

حیدرآباد۔حکومت جلد ہی کورونا متاثرین کو گھریلو قرنطینہ کٹس فراہم کریگی ۔ ماہرین کی تجاویز کے بعد حکومت گھریلو قرنطینہ میں زیر علاج مریضوں کو راست یہ کٹس روانہ کریگی جس میں ڈاکٹرس کی تجویز کردہ ادویات موجود رہیں گی۔اسکے علاوہ ڈیٹال ہینڈ واش‘ سینیٹائیزر کے علاوہ ماسک فراہم کئے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے تاخیر کے ساتھ ہی سہی لیکن گھریلو قرنطینہ
میں زیر علاج مریضوں کی کچھ حد تک مدد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دہلی کے علاوہ آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے گھریلو قرنطینہ میں زیر علاج مریضوں کیلئے ادوایات اور اشیائے ضروریہ کے علاوہ آکسی میٹر بھی فراہم کئے جا رہے ہیں لیکن تلنگانہ میں جس کٹ کو منظوری دی گئی ہے اس میں آکسی میٹر یا تھرما میٹر موجود نہیں ہے۔ تلنگانہ کی کٹس میں موجود ادویات میں ملٹی ویٹامن‘ ویٹامن سی اور کیلشیم کی ادویات کے علاوہ گلے میں خراش اور بخار و سردی کی ادویات شامل ہیں علاوہ ازیں ماسک اور سینیٹائزر ہیںلیکن ماہرین کی تجویز میں آکسی میٹر اور تھرمامیٹر کی فراہمی کا بھی مشورہ دیا گیا تھا کیونکہ کورونا مریض کی نگرانی میں تھرما میٹر و آکسی میٹر کی اہمیت ہے اور ان کے ساتھ ہی کورونا مریض کی صحت پر گہری نظر رکھی جاسکتی ہے اور آکسیجن کی سطح میں کمی پر دواخانہ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔