گھٹنے کی تبدیلی کیلئے اومیگا ہاسپٹل میں نئی 3D ٹکنالوجی سے مریضہ صحت یاب

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : گھٹنے کی تبدیلی کے سلسلے میں ایک انقلابی ٹکنالوجی 3D اگمنٹیڈ ریالیٹی کلاسیس کے ذریعہ اومیگا ہاسپٹلس گچی باولی میں کامیاب آپریشن انجام دیا گیا ۔ ڈاکٹر ادتیہ کپور ، ڈائرکٹر آرتھو پیڈکس ، ہاسپٹل ہذا نے کہا کہ میڈیکل سائنس میں روایت شکن ترقی ہوئی ہے ۔ ٹکنالوجی کی تاریخ میں اس امپلانٹس ( پیوستگی ) سے مریضوں کو نقل و حرکت کے نقصان سے بچانے میں کافی حد تک مدد ملے گی ۔ ان کے مطابق تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں یہ پہلی سرجری انجام دی گئی ۔ 60 سالہ مریضہ جو اوسٹیو آرتھرائیٹس سے متاثر تھیں ۔ جو زائد از 2 برس سے نقل و حرکت سے محروم ہوگئی تھیں ، جن کا علاج اس ٹکنالوجی سے کیا گیا ۔ خاطر خواہ لمب الائنمنٹ ، خون کے رساؤ کی کمی ، چھوٹے چھید کے ذریعے اس آپریشن سے ان کو راحت پہنچی ۔۔