حیدرآباد ۔ 7 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) گھٹکیسر کار حادثہ میں ہلاک دو افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جن میں ایک لڑکی ہے ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ایک عاشق جوڑا تھا جس نے خودسوزی کرلی ۔ جن کی شناخت لکیتا اور سری رام کی حیثیت سے کرلی گئی جو آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے ۔ لیکن ان کے افراد خاندان اس پر راضی نہیں تھے اور ایک شخص سری رام کو شدید ہراساں کرتے ہوئے دھمکارہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری رام نے اپنے خودکشی نوٹ میں ہراسانی کا ذکر کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع