گہلوٹ حکومت کا 43 لاکھ بے روزگاروں کو ’مفت راشن‘

   

جئے پور۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کورونا بحران کے درمیان ایک طرف جہاں بی جے پی حکمراں ریاستوں میں غریب و بے روزگار لگاتار مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں کانگریس حکمراں ریاستوں میں انھیں راحت پہنچانے کے لیے اقدام کیے جا رہے ہیں۔ اسی کے تحت راجستھان کی گہلوت حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 43 لاکھ لوگوں کے درمیان 2 مہینے کا راشن مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12، 13 اور 14 جون کو منصوبہ بند طریقے سے بے روزگاروں کے درمیان راشن کی تقسیم ہوگی۔دراصل لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہوئے لوگوں کو راجستھان حکومت نے راحت پہنچانے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا ہے۔