حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تیل کمپنیوں نے گھریلو ایل پی جی صارفین کے لیے مرکزی حکومت کی گیس سبسیڈی حاصل کرنے کے لیے ہر سال ای کے وائی سی سے گزرنا لازمی قرار دیا ہے ۔ گیس صارفین اپنی کمپنی ( انڈین آئیل ، ایچ پی ، بھارت پٹرولیم ) موبائل ایپ کے ذریعہ ای کے وائی سی ( بائیو میٹرک آدھار تصدیق ) کرواسکتے ہیں ۔ یہ عمل گیس ڈسٹری بیوٹر کے دفتر جاکر یا سلنڈر ڈیلیوری بوائے کے پاس دستیاب ایپ کے ذریعے مکمل کیا جاسکتا ہے ۔ یہ خدمات مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ مکمل تفصیلات کے لیے pmuy.gov.in/e-kyc.thml ویب سائیٹ کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ہر مالی سال میں ایک بار ای ۔ کے وائی سی کرانا لازمی ہے ۔ مرکز ہر سال زیادہ سے زیادہ 9 سیلنڈروں پر سبسیڈی فراہم کررہا ہے ۔ تاہم مرکز بائیو میٹرک تصدیق مکمل ہونے تک آٹھویں اور نویں ریفل سبسیڈی کو روک دے گا ۔ اگر e-kyc ، 31 مارچ سے پہلے کیا جاتا ہے تو سبسیڈی واپس کردی جائے گی ۔ بصورت دیگر سبسیڈی مستقل طور پر منسوخ کردی جائے گی ۔ بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر بھی گیس کی سپلائی نہیں رکے گی ۔ لیکن سبسیڈی نہیں ملے گی ۔ ایپ ، ڈسٹری بیوٹر آفس ، ڈیلیوری بوائے کے ذریعہ ای کے وائی سی کروانے کی سہولت دستیاب رہے گی ۔ تلنگانہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرس اسوسی ایشن صدر جگن موہن ریڈی نے مشورہ دیا کہ تین طریقوں میں ایک کا انتخاب کرتے ہوئے ای ۔ کے وائی سی مکمل کرلیا جائے ۔۔ ش