گیتا پریس ایک ادارہ نہیں بلکہ زندہ عقیدہ ہے :مودی

   

گورکھپور: اتر پردیش کے گورکھپور میں واقع گیتا پریس کی صد سالہ اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے آئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ گیتا پریس صرف ایک پرنٹنگ پریس نہیں ہے بلکہ یہ ایک زندہ عقیدہ ہے ۔ مودی نے یہاں منعقدہ تقریب میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی۔ آزادی کے بعد کسی وزیر اعظم کا گیتا پریس کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کا گورکھپور کا دورہ ’’ترقی کے ساتھ ساتھ وراثت‘‘ کی پالیسی کی براہ راست مثال پیش کرتا ہے ۔ گیتا پریس دنیا کا واحد پرنٹنگ پریس ہے جو صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک زندہ عقیدہ ہے ۔ اس کا دفتر کروڑوں لوگوں کے لیے کسی مندر سے کم نہیں، جس کا نام گیتا ہے اور کام بھی گیتا ہے ۔ مودی نے کہاکہ گیتا پریس کے نام اور کام دونوں میں گیتا ہے اور جہاں گیتا ہے وہاں کرشنا ہے ۔ جہاں کرشن ہے وہاں ہمدردی ہے ، عمل ہے ، سمجھ ہے اور سائنس کا علم ہے ۔ خود گیتا کی ادھیائے “واسودیوا سروامم” ہے جس کا مطلب ہے سب کچھ کرشنا ہے ۔ 1923میں گیتا پریس کی شکل میں جلائی گئی یہ شمع آج پوری انسانیت کی رہنمائی کر رہی ہے ۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ 100 سالہ تقریب کا حصہ بن رہے ہیں۔