گیتا پریس کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گیتا پریس ٹرسٹ سنتوں کے کام کرنے کی جگہ رہا ہے۔ یہ نہ صرف ایک ٹرسٹ ہے بلکہ اس کا دفتر کسی مندر سے کم نہیں ہے۔ گیتا پریس نے کروڑوں خاندانوں کو فرض کی راہ دکھانے کا کام کیا۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم سب اس موقع کے گواہ بن رہے ہیں۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے، جب ہم آزادی کا امرت کال منارہے ہیں تو گیتا پریس کے 100 سال پورے ہورہے ہیں ۔ گیتا پریس ہندوستان کو جوڑتا ہے۔اپنے خطاب کے آغاز میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس بار ان کا گورکھپور دورہ ترقی بھی وراثت بھی کی پالیسی کی ایک مثال ہے۔ آج یہاں دو زبانوں ہندی اور نیپالی میں مہاشیو پورن کتاب کا اجراء کیا گیا۔