ہاؤز لون پر مناسب انشورنس ضروری

   

نئی دہلی : جاریہ کورونا وباء کے دوران کئی خاندان اپنے اُن افراد سے محروم ہوچکے ہیں جو اُن کے لئے گذر بسر کا انتظام کرنے والے تھے ۔ اُن میں کئی افراد ایسے ہیں جنھوں نے گھروں کے سلسلے میں خطیر رقمی لون لے رکھا ہے لیکن اس کے تحفظ کیلئے کوئی مناسب انشورنس پالیسی نہیں لی ۔ ایسے فوت شدہ افراد کے گھر اب جوکھم پر ہیں کیونکہ انشورنس پالیسی نہ ہونے کے سبب گھروں کی قرقی ہوسکتی ہے ۔ اس طرح کے معاملوں کا جائزہ لینے کے بعد چند باتیں سامنے آئیں ۔ ہاؤز لون کے معاملے میں ضروری تحفظ کی مناسب انشورنس پالیسی ضروری ہے ۔ کوئی 40 سالہ شخص ہو اور وہ 10 سالہ انشورنس پالیسی خریدے تو اُسے ہر ایک ہزار روپئے کی قدر کا بیمہ کرانا چاہئے ۔