حیدرآباد 10 جون (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی ہریش راؤ کو آج تلنگانہ ہائیکورٹ سے اُس وقت راحت ملی جب اُن کے خلاف دائر کی گئی انتخابی عذر داری کو مسترد کردیا گیا۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر داخل کردہ حلف نامہ میں مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کرنے کی شکایت کرکے شکست خوردہ امیدوار چکردھر گوڑ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کردیا تھا۔ ہائیکورٹ نے چکردھر گوڑ کی درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گذار نے ہریش راؤ کے خلاف جو شواہد پیش کئے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہیں۔1