ہائی کورٹ کی تقسیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

   

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ میں آندھرا پردیش حکومت کو اس وقت دھکہ پہنچا جب اس نے ہائی کورٹ کی تقسیم کے خلاف داخل کردہ آندھرا پردیش حکومت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستوں کے درمیان انفراسٹرکچر اور سہولتوں کی کمی کی شکایت کرتے ہوئے حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ جسٹس سکری اور جسٹس نذیر نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس مسئلہ میں مداخلت نہیں کرے گی۔