ہاردیک پٹیل 20 دن سے لاپتہ عام آدمی پارٹی کو ٹویٹر پر مبارکباد

   

احمد آباد ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر ہاردیک پٹیل کی اہلیہ کنجل پٹیل نے کہا ہے کہ ان کے شوہر گزشتہ 20 دن سے لاپتہ ہیں ۔ انہوں نے گجرات کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے شوہر کو ہراساں کررہی ہے ۔ ہاردک پٹیل نے /11 فبروری کے دہلی انتخابات پر ٹویٹر کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی ۔ /10 فبروری کو انہوں نے سوشیل میڈیا پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تھا کہ حکومت پنچایت انتخابات سے قبل انہیں جیل میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔