ہارویسٹ گولڈ گلوبل ریس 2023 کے انعقاد کا اعلان

   

نئی دہلی : مختلف طرح کی ذائقہ دار اور تغذیہ بخش بریڈ بنانے والی ہندوستان کی معروف کمپنی ہاریوسٹ گولڈنے صحت وتندرستی سے متعلق عوام میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے 24ستمبر 2023کو گروگرام کی سائبر سٹی میں ایک دوڑ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں ہندوستان کی مایہ ناز بیڈمنٹن کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن سائنانہوال کو ‘ریس امبیسڈر’بنایاگیاہے ۔دنیا میں بیکری پروڈکٹس بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک گروپو بمبوکی سرپرستی میں ہارویسٹ گولڈنے گزشتہ 30برسوں میں تیزی سے ترقی کی اور آج دہلی اور این سی آر کے 25لاکھ سے زیادہ گھروں میں یہ ایک جاناپہچانا برانڈ ہے ۔کمپنی کے ہندوستان میں ہارویسٹ گولڈ ، ماڈرن اور کٹی کے نام سے تین برانڈ ہیں ۔ پروگرام میں ‘‘ رن دی ڈسٹینس ، ٹو میک اے ڈیفرنس ’’ کی تھیم کے ساتھ ہارویسٹ گولڈ گلوبل ریس 2023 کا اعلان کرتے ہوئے ہندستان میں گروپوبمبوکے مینجنگ ڈائریکٹر راج کنورسنگھ نے کہاکہ ہارویسٹ گولڈ ایک صحت مند طرززندگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔