بغداد : عراق صوبہ کردستان کے علاقے اربیل میں اتوار کے روز ایک ہسپتال کے اندر ایک نوزائیدہ بچی کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر غصے کی لہر دوڑا دی اور عراق میں بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو ایک بار پھر تازہ کردیا ہے۔ویڈیو میں دو نرسیں نظر آتی ہیں جن کو بچی کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وقت بچی انکیوبیٹر میں پڑی تھی جب کہ ان میں سے ایک کے کپڑوں پر اسپتال کا لوگو نظر آتا ہے۔میڈیا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے اس کیس کی تحقیقات شروع کرنے اس کے نتائج شائع کرنے اور دونوں ملزم نرسوں کو سزا دینے کا عزم کیا ہے۔