نیویارک : سال 2025 فلمی شائقین کے لیے خاص ہونے والا ہے۔ اگر فلموں کے ریلیزکیلنڈر پر نظر ڈالیں تو اس سال کئی ہائی سیکوئل فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جن میں سوپر ہیرو فلمیں اورکئی بہترین فلمیں شامل ہیں۔ بڑی ریلیزکی بات کریں تو اس فہرست میں 6 فلمیں شامل ہیں جن میں فلم کیپٹن امریکہ: بری نیو ورلڈ’، اسنو وائٹ’ اور ‘مکی 17’ شامل ہیں۔ انتھونی میکی مارول سنیماٹک یونیورس فلم کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ میں سیم ولسن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کا ٹیزر بہت اچھا ہے جس میں ہیری فورڈ ریڈ ہلک کے کردار میں ویلن کے کردار میں ہیں۔ یہ فلم 14 فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اسنو وائٹ ایک ایکشن فلم ہے۔ اس فلم میں ریچل زیگلر نے اسنو وائٹ کا کردار ادا کیا ہے اور گیل گیڈوٹ نے ایول کوئین کا کردار اداکیا ہے۔ یہ فلم 21 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ فلم مکی 17 ایڈورڈ ایشٹن کے ناول پر مبنی ایک سائنس فکشن فلم ہے۔ فلم بیٹ مین میں نظر آنے والے رابرٹ پیٹنسن اس فلم میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم بقا اور شناخت پر مبنی ہے۔ فلم 18 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ 23 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ میں ٹام کروز مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ مشن امپاسیبل فرنچائز کی آخری فلم ہے۔ اس فلم میں کئی جان لیوا اور سنسنی خیز اسٹنٹس دیکھنے کو ملنے والے ہیں۔ بہت پسند کی جانے والی فلم ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن اب ایک لائیو ایکشن فلم کی شکل میں نظر آنے والی ہے۔ فلم کے بنانے والوں نے حال ہی میں ٹوتھ لیس اور ہچکی کا پہلا لک شیئرکیا ہے جو کہ بہت اچھا ہے۔ اس فلم میں میسن ٹیمز، جیرارڈ بٹلر، نیکو پورکر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 13 جون کو ریلیز ہوگی۔ جیمزگن سوپرمین پر مبنی نئی فلم لے کر آرہے ہیں۔ اس فلم میں سوپرمین بننے والے ہیروکا نام ڈیوڈ کارنسویٹ ہے۔ یہ فلم سوپرمین کی کہانی کو ایک نئے انداز میں پیش کرے گی۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان کلارک کینٹ پر مبنی ہے، جو ڈیلی پلانیٹ میں کام کرتا ہے، لیکن وہ خفیہ طور پر ایک سوپر ہیرو ہے۔ فلم میں ریچل بروسناہن لوئس لین اور نکولس ہولٹ نے لیکس لوتھر کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم 11 جولائی کو ریلیز ہوگی۔