ہانگ کانگ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں اس ویک اینڈ پر بھی ہزاروں افراد حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شریک ہیں۔ گزشتہ چھ مہینوں سے یہ مظاہرین ہر ویک اینڈ پر مرکزی اقتصادی گڑھ میں احتجاج کر رہے ہیں۔ آج بروز اتوار کو ہونے والے احتجاج کو حکومتی منظوری حاصل ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ شام تک لاکھوں افراد اس مارچ میں شریک ہو جائیں گے۔ حکومت مخالف مظاہرین میں جوان اور بزرگ افراد کے ساتھ ساتھ خواتین اور طالب علم بھی شامل ہیں۔