ہانگ کانگ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نقاب پوش احتجاجیوں نے ہزاروں کی تعداد میں بارش کے باوجود احتجاجی جلوس میں شرکت کی جو وسطی ہانگ کانگ میں نکالا گیا تھا۔ وہ نعرہ بازی کررہے تھے کہ طاقت کے استعمال پر امتناع عائد کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ نقاب لگانا کوئی غیر قانونی کام نہیں ہے اور اِس کے لئے قانون سازی شہریوں کی آزادی کے بنیادی حق سے محرومی کے مترادف ہوگا۔ رکن پارلیمنٹ بینس کواک نے کہاکہ ہائیکورٹ کو ناانصافی کے خلاف متحرک ہوجانا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ نقاب پر امتناع بنیاد پرست احتجاجی مظاہرین کو اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے میں مدد ملے گا۔
