ہاکی ہندوستان کا قومی کھیل نہیں کوئی نیشنل گیم نہیں: حکومت

   

ممبئی ۔ 13 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت امور نوجوانان اور کھیل کود نے کہا ہے کہ مرکز نے کسی بھی کھیل کو ملک کا نیشنل گیم قرار نہیں دیا ہے ۔ وزارت نے یہ جواب ایک آر ٹی آئی سوال پر دیا جو شمالی مہاراشٹرا کے ضلع دھولے کے اسکول ٹیچر نے داخل کیا تھا ۔ عام خیال ہے کہ ہاکی انڈیا کا قومی کھیل ہے لیکن حکومت کے جواب سے اس کی نفی ہوتی ہے۔ اسکول ٹیچر نے طلبہ کے استفسار پر یہ جانکاری حاصل کی۔