ہتھنی کے قاتلوں کو سخت سزا دے حکومت:مایاوتی

   

نئی دہلی4جون(سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کیرالہ میں ایک حاملہ ہتھنی کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اس کے قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے ۔محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہاتھی ایک سمجھدار جانور ہے اور اس کے ساتھ وحشی پن کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘کیرالہ کے فلکڑ میں ایک حاملہ ہتھینی کو دھماکہ خیز مواد سے بھرا انناس کھلاکر وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے پر بے حد دکھ اور قابل مذمت خبر قدرتی طورپر میڈیا کی سرخیوں میں ہے ۔ہاتھی جیسے سمجھدار اور سیدھے جانور کے ساتھ ایسے وحشی پن کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔حکومت قصورواروں کو سخت سزا دے ۔