ہراسانی کا شکار شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) سرکاری ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ اور سب انسپکٹر پولیس کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ ابراہیم پٹنم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔29 سالہ جینت نے آج ابراہیم پٹنم کے مضافات میں ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ جینت سرکاری ہاسپٹل میں آؤٹ سورسنگ پر مامور تھا۔ اس نے اپنے خودکشی نوٹ میں ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ اور ابراہیم پٹنم پولیس سے وابستہ ایک سب انسپکٹر کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹہرایا ۔ جینت نے اپنے خودکشی نوٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے انصاف کی درخواست کی اور ان عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ع

مالی مسائل کا شکار کارپوریٹ ہاسپٹل کے منیجر کی خودکشی
حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) کارپوریٹ ہاسپٹل کے منیجر نے کیبل برج سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ مادھا پور پولیس کے مطابق 34 سالہ سائی کرن جو میڈی کور ہاسپٹل میں منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہاے تھا اس نے کیبل برج سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔ سائی کرن کے انتہائی اقدام سے متعلق ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ سائی کرن مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور چند روز سے شدید ذہنی تناؤ میں تھا جس نے آج اپنی موٹر سائیکل کو برج کے قریب پارک کرتے ہوئے چھلانگ لگادی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع