ہرش وردھن شرنگلا کی ٹرمپ سے وداعی ملاقات

,

   

واشنگٹن ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ہرش وردھن شرنگلا نے اپنی میعاد کی تکمیل کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے وداعی ملاقات کی اور ہند ۔امریکہ کے تعلقات کو انتہائی قلیل مدت میں انتہائی مستحکم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ شرنگلا ہندوستان واپس آنے کے بعد معتمد خارجہ کے نئے فرائض انجام دیں گے ۔ کہا جارہا ہے امریکہ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ صدر امریکہ نے سبکدوش ہونے والے ہندوستانی سفیر سے ملاقات کی ہو جس سے یہ بھی ظاہر ہوجاتا ہے کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات اور شراکت داری کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔ شرنگلا نے اوول آفس پہنچ کر ٹرمپ سے ملاقات کی ۔ امریکہ میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ سے جاری ایک بیان میں کہ بات بتائی گئی ۔ 57 سالہ شرنگلا 29 جنوری کو معتمد خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔